the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی۔15دسمبر(یو این آئی) عام آدمی پارٹی( آپ ) کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے راجیہ سبھا میں زیر غور ترمیمی لوک پال بل کو کمزور قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور کہا کہ اس کی منظوری سے کانگریس کے سوا کسی کو فائدہ نہیں ہوگا اور راہول گاندھی اس کا سہرا اپنے سر باندھیں گے۔ انھوں نے انا ہزارے کی جانب سے بل کی حمایت پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے آج ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ مجوزہ قانون سازی سے کرپشن کو روکنا ممکن نہیں ہوگا بلکہ رشوت خوروں کو تحفظ فراہم ہوگا۔ انھوں نے کہا ’’میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ اس لوک پال سے آئندہ 10 برسوں تک ایک بھی شخص کو کٹہرے میں نہیں لایا جائے گا۔ کجریوال نے کہا کہ انا کو شایداس بل کی خامیوں کے بارے میں معلومات



فراہم نہیں کی گئی ہیں اس لئے وہ اس کی حمایت کر رہے ہیں۔ آپ کے لیڈر نے کہا کہ کبھی انا سے ملاقات ہوئی تو وہ اس بل کی خامیوں کے بارے میں انہیں بتائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری لوک پال بل سے بدعنوان سیاسی لیڈروں کو تو دور کسی چوہے تک کو جیل نہیں بھیجا جا سکتا ۔ البتہ کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کو اسے پارلیمنٹ سے منظور کرانے کا سہرا مل جائے گا ۔ کجریوال نے واضح کیا کہ لوک پال بل کی موجودہ شکل ان کی پارٹی کو منظور نہیں ہے۔ ان کی پارٹی بہتر لوک پال بل لانے اور اس کے دائرے میں مرکزی تحقیقاتی ایجنسی کو بھی لانے کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ۔ کجریوال نے انا سے اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کی صحت ملک اور تحریک کے لئے بہت اہم ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.